ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نمیبیا نے تاریخ رقم کردی، واحد ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقا کو شکست دیدی

 نمیبیا نے تاریخ رقم کردی، واحد ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقا کو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:نمیبیا نے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کو اپ سیٹ شکست دے دی۔

ونڈھوک میں تیار ہونے والے نئے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان نمیبیا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے آخری گیند ہدف حاصل کرکے پر چار  وکٹ سے فتح حاصل کی، یہ دونوں ٹیموں کے درمیان کسی بھی فارمیٹ کا پہلا انٹرنیشنل مقابلہ تھا۔

جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 134 رنز بنائے تھے۔جیسن اسمتھ 31 رنز بناکر نمایاں رہے، ریٹائرمنٹ سے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کرنے والے کوئنٹن ڈی کوک ایک رن بناسکے۔

نمیبیا کی جانب سے روبن ٹرمپلمین نے تین اور ہینگو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نمیبیا نے 135 رنز کا ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کرلیا۔ زین گرین نے اپنی سالگرہ کے دن ناقابل شکست 30 رنز بناکر ٹیم کو کامیابی دلائی۔ کپتان گیرارڈ ایرسمس نے 21 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے سائم لین اور برگر نے دو دو شکار کیے۔