ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طیفی بٹ پولیس مقابلے کا مقدمہ تھانہ سی سی ڈی رحیم یارخان میں درج

طیفی بٹ پولیس مقابلے کا مقدمہ تھانہ سی سی ڈی رحیم یارخان میں درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عاصم صدیق: طیفی بٹ پولیس مقابلےکامقدمہ تھانہ سی سی ڈی رحیم یارخان میں درج کرلیا گیا، مقدمہ ایس ایچ او سی سی ڈی جبران جیرالڈ کی مدعیت میں درج کیاگیا۔

تفصیلات کےمطابق مقدمہ زیر دفعہ 324، 302، 353، 186، 440، 148، 149 کے تحت درج کیاگیا،  مقدمہ میں پنجاب آرمز امیڈمنٹ آرڈنینس کی دفعہ 2-13بی بھی شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر  کے متن میں بیان کیا گیا کہ ایس ایچ او سی سی ڈی جبران جیرالڈ بمعہ اہلکار فیاض احمد، محمدایوب، محمد عدنان، مدنی احمد، محمد فیاض، ڈرائیورمحمد طیب ہمراہ کچہ مشن سے واپس آرہے تھے،پولیس کے پاس جی تھری، ایس ایم جی، بلڈ پروف جیکٹس اور ہیلمٹ سے لیس تھے۔

صادق آباد تاج چوک کے قریب دو انتہائی تیز رفتار کاریں آتی دیکھی گئیں، سی سی ڈی اہلکاروں نے پوزیشن سنبھالتے ہوئے ٹارچ کی روشنی کےساتھ دونوں بلانمبری گاڑیوں کو روکا گیا، کاروں سے 8/7افراد مسلح نیچے اترے، جنہیں شناخت کیا جاسکتاہے۔

کارسے اترنے افراد مسلحہ افراد نے سی سی ڈی پارٹی پرفائرنگ کرنا شروع کردی،  پولیس اہلکار مدنی احمد کے بائیں بازو پر گولی لگی، فائرنگ کا سلسلہ 25/20منٹ جاری رہا، مسلح افرادزخمی ساتھی کو چھوڑ کر پیدل اور گاڑی پرفرار ہوگئے۔

 زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیاگیا،نامعلوم فرد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

نامعلوم شخص سے کلاشنکوف ، گولیاں اور ملزمان کی چھوڑی ہوئی بلیک جی ایل آئی تحویل میں لی گئی۔