ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوڈان: پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز کے حملے میں 60 افراد جاں بحق

 سوڈان: پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز کے حملے میں 60 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سوڈان میں پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز کے حملے میں 60افراد جاں بحق ہوگئے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرایس ایف نے الفشیرشہر کا محاصرہ کرکے پناہ گاہوں، اسپتالوں کو نشانہ بنایا۔

جاں بحق افراد میں زیادہ تعداد خواتین، بچوں اور بزرگوں کی تھی، لاشیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ مقامی مزاحمتی کمیٹی کے بیان میں بتایا گیا ہےآر ایس ایف نے عورتوں، بچوں اور بزرگوں کو بے دردی سے قتل کیا ۔

اقوام متحدہ کا سوڈان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار۔ اقوام متحدہ نے سوڈان میں آر ایس ایف کے حملوں میں شہریوں کے قتل عام کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دے دیا۔