ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنک اسکوٹیز کی تقسیم سے متعلق گردش کرنے والی افواہیں دم توڑ گئیں

 پنک اسکوٹیز کی تقسیم سے متعلق گردش کرنے والی افواہیں دم توڑ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اقصیٰ شاہد: پنک اسکوٹیز منصوبے سے متعلق جعلی سوشل میڈیا پر اسکیم شروع, حکومتِ سندھ نے ان جعلی پیغامات اور اشتہارات کا سخت نوٹس لیا ہے.

تفصیلات کے مطابق مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرتےجعلی فارمز جن کے پیسے کوٹ جارہے ہیں،  اسی ایم ٹی اے کا کہنا تھا کہ غلط دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ لڑکیاں ”رجسٹریشن کروا کر ادائیگی کریں“ تو انہیں پنک اسکوٹیز منصوبے میں شامل کیا جائے گا۔

حکومتِ سندھ واضح طور پر اعلان کرتی ہے کہ ایسے تمام پیغامات من گھڑت، جھوٹے اور گمراہ کن ہیں،پنک اسکوٹیز منصوبہ خواتین کو بااختیار اور خود مختار سفر کے فروغ کے لیے حکومتِ سندھ کا ایک فلاحی منصوبہ ہے۔

فلاحی منصوبے کے تحت اسکوٹیز مستحق خواتین کو مکمل طور پر مفت فراہم کی جا رہی ہیں،عوام الناس کوآگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی غیر سرکاری ویب سائٹ، لنک یا سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھروسہ نہ کریں۔

اپنی ذاتی معلومات فراہم نہ کریں اور کسی بھی صورت میں رقم کی ادائیگی نہ کریں،جعلی پیغامات پھیلانے اور گمراہ کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے،لڑکیاں رجسٹریشن کےلیے ہمارے رابطہ نمبراور ای میل پر رابطہ کر سکتے ہیں۔