ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوگی بٹ کی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ، فوٹیج سامنے آگئی

گوگی بٹ کی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ، فوٹیج سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور میں گوگی بٹ کی پرانی رہائش گاہ گوال منڈی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کلاشنکوف سے فائرنگ کی، جس کی موبائل فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔

 ذرائع  کے مطابق  فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ویڈیو  فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار افراد کو کلاشنکوف اتھائے دیکھا جا سکتا ہے ، گوگی بٹ کی پرانی رہائش گاہ کے قریب  گوال منڈی  نامعلوم موٹر سوار افراد نے فائرنگ کی ۔

پولیس ذرائع  کے مطابق دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار آئے اور گھر کے قریب کلاشنکوف کے فائر کیے ، پولیس نے نامعلوم افراد کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے خول قبضے میں لے لیے ۔اس واقعے کی تفتیش جاری ہے اور پولیس نے گھر پر چھاپہ مارنے کی بھی کوشش کی مگر گوگی بٹ اور اس کے ساتھی پہلے ہی فرار ہو چکے تھے۔
یاد رہے کہ کل صبح طیفی بٹ جو کہ امیر بالاج قتل کا مرکزی ملزم تھا، اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک کیا گیا تھا۔ ملزم کیخلاف مقدمہ نمبر 1163/24 تھانہ چوہنگ میں درج تھا،ملزم10اکتوبرکو قائداعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر اترا،سی سی ڈی ٹیم نے کراچی ایئرپورٹ سے3بجےکےقریب تحویل میں لیا، 11اکتوبرکی صبح سی سی ڈی کی ٹیم سنجرپور ضلع رحیم یار خان کےقریب پہنچی، کئی مسلح حملہ آوروں نےسی سی ڈی کی گاڑی کوروک کراندھادھندفائرنگ کی۔

فائرنگ کے دوران طیفی بٹ اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ ڈرائیور نور علی دائیں بازو پر گولی لگنے سے زخمی ہوا، جسے فوری طبی امداد دی گئی۔واقعے کے بعد طیفی بٹ کی لاش ٹی ایچ کیو ہسپتال صادق آباد منتقل کر دی گئی۔
پولیس نے طیفی بٹ کو فرار کروانے کی کوشش اور حملہ کرنے  والے ملزمان کے خلاف تھانہ کوٹ سبزل میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔مقدمہ ڈی ایس پی سی سی ڈی سید حسین حیدر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔