علی امین گنڈاپور کیخلاف مبینہ آڈیو لیک کیس کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی

 علی امین گنڈاپور کیخلاف مبینہ آڈیو لیک کیس کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی
کیپشن: Ali Amin Gandapur, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فرزانہ صدیق: عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کے خلاف مبینہ آڈیو لیک کیس کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی۔ 
 ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹس اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج عبدالغور کاکڑ کی رخصت کے باعث ڈیوٹی جج سہیل شیخ نے سماعت کی۔ دوران سماعت علی امین گنڈاپور عدالت پیش نہ ہوئے، ان کی جگہ وکیل صفائی ایمل مندوخیل پیش ہوئے۔ 
پراسیکیوشن نےعلی امین گنڈاپور کے حوالےسے 342 کا سوالنامہ عدالت میں جمع کروا دیا۔ 
وکیل صفائی ایمل مندوخیل نے علی امین گنڈاپور کی درخواست استثنا دائر کی، عدالت نے علی امین گنڈاپور کی درخواست استثنا منظور کرلی۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی روکتے ہوئے پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کردیے۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور مبینہ آڈیو لیک کیس کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ 
واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز کردیاتھا۔