ڈاکوؤں نے چوکی پر حملہ کرکے ایس ایچ او سمیت پوری پولیس ٹیم اغوا کرلی

Daku Raj, Police SHO Abducted
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سندھ کے ضلع شکارپور کے کچےکے علاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس کی چوکی پر حملہ کرکے ایس ایچ او سمیت پوری پولیس ٹیم اغوا کرلی۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نےخان پور کےکچے کے علاقے کوٹ شاہو میں پولیس چوکی پر حملہ کیا اور چوکی میں موجود تمام اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔

اغوا ہونے والوں میں ایس ایچ اوکوٹ شاہو محبوب بروہی اور  ہیڈ محرر سمیت پانچ اہلکار شامل ہیں، ڈاکو  پولیس اہلکاروں کو  اغوا کرکےکچےکی طرف فرار  ہوگئے۔

  

ایس ایس پی شکار پورنے بتایا کہ اہلکاروں کے اغوا میں بڈانی جتوئی گینگ ملوث ہے جن کے خلاف بھرپورکارروائی کرکے مغوی اہلکاروں کو بازیاب کرانے کی ہدایت کی ہے اور پولیس کی بھاری نفری کوٹ شاہو کچے کے علاقے میں روانہ کردی گئی ہے۔


نگراں  وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے پولیس اہلکاروں کے اغوا پر  آئی جی سندھ  پر  سخت  برہمی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو  ڈاکو  اغوا کرکے لے جائیں تو عوام کی حفاظت کا اللہ حافظ ہے،کیا تمام اہلکار  سو  رہے تھے؟ نگراں وزیراعلیٰ نے اس واقعہ کے متعلق فوری کارروائی کر کے تین دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔