ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں بری ہوگئے

شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں بری ہوگئے
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  : وزیراعظم   شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز  ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں بری ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستیں منظور کر لیں،سپیشل کورٹ سینٹرل کے جج اعجاز الاحسن اعوان نے فیصلہ سنایا۔

سپیشل کورٹ سینٹرل کے جج نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ ایف آئی اے چالان میں شواہد ناکافی ہیں، ملزمان پر مقدمہ چلانے سے وقت کا ضیاع ہو گا،عدالت نے مزید کہا کہ بے نامی بینک اکاونٹس کا شہباز شریف ، حمزہ شہباز سے تعلق ثابت نہیں ہوا۔

وکیل امجد پرویز نے کہاکہ ایف آئی اے چالان میں الف لیلی کی کہانیاں لکھی ہوئی ہیں،الزامات کو ثابت کرنے کے لئے شواہد موجود نہیں ،ایف آئی اے پراسیکیوٹر فاروق باجوہ نے بریت کی مخالفت کی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر