ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس:مراد سعید کی عبوری ضمانت منظور

 دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس:مراد سعید کی عبوری ضمانت منظور
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

مراد سعید کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی۔پی ٹی آئی رہنما مراد سعید عبوری ضمانت کے لیے عدالت میں پیش ہو گئے۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے 5 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کی۔

اس سے قبل عدالت نے عدم پیروی پر مراد سعید کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی تھی۔

Ansa Awais

Content Writer