گھی اور آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

Price hike
کیپشن: Oil and Ghee
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: ڈالر کے آفٹر شاکس،مہنگائی کا طوفان غریب کو اپنی لپیٹ میں لے گیا،گھی اور آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، درجہ دوم گھی مزید 3 روپے اور آئل 5 روپے کلو مہنگا ہوگیا۔

ڈالر کی اونچی اڑان، مہنگائی کا طوفان غریب کو اپنی لپیٹ میں لے گیا۔ آٹھ سو روپے دہاڑی کمانے والا گھر کیا لے کر جائے گا۔ گھی اور آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔ درجہ دوم گھی مزید 3 روپے اور آئل 5 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا۔ درجہ دوم گھی 315 سے بڑھ کر 318 روپےکلو ہوگیا۔

درجہ دوم آئل 315 سے بڑھ کر 320 روپے کلو ہوگیا۔گھی کی 12 کلو  کی پیٹی 36 روپے اضافے سے 3 ہزار 816 کی ہو گئی۔ آئل کی 12 کلو کی پیٹی 60 روپے اضافے سے3 ہزار 840 کی ہوگئی۔

قیمتوں میں اضافہ پر صارفین کا اظہار تشویش کہتے ہیں حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔