بس کی چنگچی رکشہ کو ٹکر، 4 طالبعلم جاں بحق

Bus hits Rickshaw
کیپشن: Bus hits Rickshaw
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کی تحصیل گوجرہ میں بس اور چنگچی رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 5 طالبعلم جاں بحق  اور  6  زخمی ہوگئے۔

پنجاب کی تحصیل گوجرہ میں نواحی چک نمبر 302 ج ب کا رکشہ ڈرائیور شاہد مذکورہ گاؤں کے بچے بچیوں کو لے کر شہر آرہا تھا کہ ٹوبہ روڈ 299ج ب کے قریب مخالف سمت سے آنیوالی ایک بس نے چنگچی رکشہ کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور سمیت سکول جانے والے 5 بچے جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے، حادثےکی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا.

ریسکیو حکام کے مطابق  بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا, جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیور شاہد، کمسن طلبہ عبداللہ، ایشال اور دوسری کلاس کی طالبات آمنہ اورعائشہ شامل ہیں۔

 

Sughra Afzal

Content Writer