پی ایس ایل فرنچائزز نے پی سی بی کی پیشکش قبول کرلی

PSL-PCB
کیپشن: PSL-PCB
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (حافظ شہباز علی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی تمام فرنچائزز نے گزشتہ ماہ گورننگ کونسل میں پیش کردہ پی سی بی کی پیشکش کو قبول کرلیا۔

پاکستان میں کرکٹ کے فروغ میں اپنا اہم کردار ادا کرنے پر پی سی بی نے چھ فرنچائزز کو مندرجہ ذیل پیشکش کی تھی، کرکٹ بورڈ  پی ایس ایل 5 اور 6 کے لیے ٹیم مالکان کو کوویڈ 19 ریلیف فراہم کرے گا، پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن سے بیسویں ایڈیشن تک سینٹرل پول آف ریونیو میں ان کے شیئرز میں اضافہ کرنا ہوگا، ٹیموں کے ساتھ معاہدے تک ڈالر کا ریٹ بھی 171 روپے مقرر کر دیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان ان حل طلب معاملات کی وجہ سے برینڈ کی ساکھ متاثر ہورہی تھی، خوشی ہے کہ یہ تمام معاملات بالآخر حل ہوچکے ہیں  فرنچائز مالکان کے ساتھ ہمارے تعلقات  کو مضبوط بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

 فرنچائز مالکان کا مشترکہ اعلامیہ میں کہنا تھا کہ پی ایس ایل ہم سب کے  دل کے بہت قریب ہے، سال 2016 کے بعد سے ہم نے اسے آج اس مقام پر پہنچانے کے لیے بہت محنت کی ہے، پی سی بی کی پیشکش کو قبول کرنا اس امر کی تصدیق ہے کہ  ہم  ایس ایل کو ایک بڑی اور بہتر لیگ بنانے کے لیے پرعزم ہیں ایسی لیگ جہاں بہترین کھلاڑی حصہ لیں۔

Sughra Afzal

Content Writer