(سعید احمد سعید) ریلوے انتظامیہ ٹرینوں کا شیڈول بحال کرنے میں ناکام، کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی تمام ٹرینیں بدستور گھنٹوں تاخیر کا شکار، مسافروں کو حسب معمول ریلوے سٹیشنوں پر شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
ریلوے انتظامیہ محدود ٹرین آپریشن کو بروقت چلانے میں مسلسل ناکام، کراچی سے آنے والی خیبر میل ایکسپریس 3 گھنٹے 20 منٹ ،گرین لائن 1 گھنٹہ 50 منٹ تاخیر کا شکار رہی، تیز گام ایکسپریس 1 گھنٹہ 15 منٹ،عوام ایکسپریس 3 گھنٹے 10 منٹ، شالیمار ایکسپریس اور ملت ایکسپریس 2 گھنٹے 10 منٹ ، پاک بزنس ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی.
فرید ایکسپریس 2 گھنٹے ،علامہ اقبال ایکسپریس 1 گھنٹہ، جعفر ایکسپریس 3 گھنٹے 20 منٹ ،قراقرم ایکسپریس 2 گھنٹے 45 منٹ، شاہ حسین ایکسپریس 1 گھنٹہ 50 منٹ ،پاکستان ایکسپریس 1 گھنٹہ 20 منٹ تاخیر کا شکار رہی۔ دوسری جانب لاہور سے روانہ ہونے والی قراقرم ایکسپریس شام 3 بجے کی بجائے شام ساڑھے 4 بجے، شاہ حسین ایکسپریسرات 7 بجے کی بجائے رات 8 بجے روانہ کی گئی، ٹرینوں میں گھنٹوں تاخیر سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔