فکسنگ سکینڈل، سلیم ملک کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

فکسنگ سکینڈل، سلیم ملک کی درخواست پرفیصلہ محفوظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) فکسنگ سکینڈل میں ایڈجیوڈیکٹر کے سامنے سابق کپتان سلیم ملک کیس کی سماعت مکمل ہوگئی۔

سماعت مکمل ہونے کے بعد ایڈجیوڈیکیٹر جسٹس (ر) فضل میراں چوہان نے فیصلہ محفوظ کرلیا ، کیس کا فیصلہ 15 روز کے اندر سنایا جائے گا۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم ملک کے وکیل سعود چیمہ کا کہنا تھا کہ آج پہلی مرتبہ آئی سی سی کا ٹرانسکرپٹ کے حوالےسے لیٹر سامنے آیا ہے ۔ جس میں آئی سی سی نے کہا ہے کہ وہ ٹیپ مصدقہ نہیں ہے ۔سابق کپتان سلیم ملک کا کہنا تھا کہ میں شروع ہی سے کہتا تھا کہ یہ ٹرانسکرپٹ جھوٹ پر مبنی ہے ۔ آج آئی سی سی کا لیٹر سامنے آنے پر میرا موقف درست ثابت ہوگیا ہے ۔ امید ہے انصاف ملے گا ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer