ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’عمران خان6 افراد کا این آر او دے تو تمام تحریکیں دم توڑ دیں گی‘‘

’’عمران خان6 افراد کا این آر او دے تو تمام تحریکیں دم توڑ دیں گی‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان چھے آدمیوں کا این آر او دے تو تمام تحریکیں دم توڑ دیں گی، مولانا فضل الرحمان کے ایک قریبی ساتھی بہت جلد جیل میں ہوں گے اور جن چونسیٹھ افراد نے ہاتھ بلند کیے ان جیسے بڑے گولڈن لوٹے تاریخ میں نہیں دیکھے۔

تفصیلات ے مطابق ریلوے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون چودہ سال پہلے دیکھا گیا خواب عمران خان کی قیادت میں مکمل ہونے جارہا اگلے سال سے اس پر کام شروع ہوجائے گا جبکہ پندرہ اکتوبر کو جناح ایکسپریس کیساتھ اکانومی کلاس میں پہلے روز پچاس فیصد رعایت ہوگی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر اپوزیشن کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مولانا فضل الرحمان کیساتھ ابھی تک کوئی نہیں کھڑا، انتخابات کی باتیں کرنے والوں کی چیخیں بہت جلد سنائی دیں گیں، شہباز شریف ادھر بھی ہیں ادھر بھی ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا عوام کو مہنگائی پچھلی حکومتیں حق مہر میں دیں گئیں ہیں، عمران خان ہر محاذ پہ کشمیریوں کیساتھ ظلم و ستم پر بولے مقبوضہ کشمیر، کرفیو اٹھتے ہی جہادی سامنے آئیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ1861 میں بچھائی گئی پٹری اب اللہ اور چین کی مدد سے بدلنے جا رہے ہیں، چین کا دورہ بہت اچھا ریا آرمی چیف نے بھی ایم ایل ون کا ذکر کیا جس پہ ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

      

Shazia Bashir

Content Writer