ایل ڈی اے، واسا اور ٹیپا ملازمین کے لیے خوشخبری

 ایل ڈی اے، واسا اور ٹیپا ملازمین کے لیے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) ایل ڈی اے، واسا اور ٹیپا ملازمین کیلئے خوشخبری، 9425 ملازمین کو فلیٹس کی فراہمی کے لئے باقاعدہ ورکنگ پیپر تیار، ورکنگ پیپر آئندہ گورننگ باڈی کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ایل ڈی اے سٹی ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے فلیٹس کا ورکنگ پیپر تیار کیا گیا ہے، ورکنگ پیپر میں ایل ڈی اے کے گریڈ ایک تا چار کے 451 ملازم شامل ہیں، گریڈ پانچ تا سولہ کے 1167 ملازمین اور سترہ سے اوپر کے 523 افسران ہیں۔

  واسا کے گریڈ ایک تا چار 544، گریڈ پانچ تا سولہ کے 1464 ملازمین اور سترہ سے اوپر 265 افسران شامل ہیں۔ ٹیپا کے گریڈ ایک تا چار کے 4 ملازمین، گریڈ پانچ تا سولہ کے78   ملازمین جبکہ 30 افسران شامل ہیں۔

 گریڈ کے حساب سے فلیٹوں کا ایریا بھی طے کیا گیا ہے، گریڈ ایک تا چار کے ملازمین کے لیے800 مربع فٹ، گریڈ پانچ تا سولہ کے لیے 1100 مربع فٹ اور گریڈ سترہ اور اوپر کے افسران کے لئے 1500 مربع فٹ کے فلیٹس شامل ہیں، ورکنگ پیپر کی باقاعدہ منظوری ایل ڈی اے گورننگ باڈی سے لی جائےگی، ایل ڈی اے سٹی میں نوٹیفائی ہلوکی میں 2 ہزار کنال پر فلیٹس کا پلان تیار کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer