مسیحاؤں کی دوران آپریشن سیلفیاں، حکومتی احکامات ہوا میں اُڑا دیئے

مسیحاؤں کی دوران آپریشن سیلفیاں، حکومتی احکامات ہوا میں اُڑا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد بھٹی) جناح ہسپتال کے پیرامیڈیکل سٹاف نے حکومتی احکامات ہوا میں اُڑا دیئے۔  دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال پر پابندی کا اعلان مذاق بن گیا، آپریشن تھیٹرکے تناؤ زدہ ماحول میں سیلفیاں بنا کر اپ لوڈ کردیں۔

 تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال میں پیرا میڈیکل سٹاف کی آپریشن تھیٹر میں دوران آپریشن بنائی گئی سیلفیاں سامنے آگئیں، محکمہ ہیلتھ نے دوران ڈیوٹی موبائل کے استعمال پر پابندی عائد کررکھی ہے۔سوشل میڈیا پر احمد معاذ نے تصاویر 3 ستمبر کو اپ لوڈ کی تھیں۔ احمد معاذ جناح ہسپتال میں پیرامیڈیکل سٹاف ممبر ہے۔ جو کہ اپنی ڈیوٹی چھوڑ کر سیلفیاں بنانے میں مصروف تھا۔ سلیفیوں میں نہ صرف احمد بلکہ آپریشن تھیٹر میں موجود ڈاکٹرز بھی آپریشن چھوڑ کر احمد کو روکنے کی بجائے اس کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے۔

تصاویر دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ جیسے جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو حکومتی احکامات کی کوئی پروا ہی نہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer