ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ: تعلیمی ادارے بند،امتحانات ملتوی

کوئٹہ: تعلیمی ادارے بند،امتحانات ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں اچانک ایک بڑا انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے تمام تعلیمی ادارے جمعہ( 14نومبر)  تک بند کر دیے گئے۔

 ذرائع کے مطابق کوئٹہ کینٹ کے تمام سرکاری، نجی اور نیم سرکاری تعلیمی ادارے  جمعہ( 14نومبر) تک بند رہیں گے، بندش کے باعث نہم اور دہم جماعت کے جاری امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے۔

بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، اس غیر متوقع فیصلے کے نتیجے میں طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوں گی، خاص طور پر وہ طلبہ جو امتحانات کی تیاری میں مصروف تھے۔

 ذرائع کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ ممکنہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے، تاہم حکومتی سطح پر اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

 دوسری جانب کوئٹہ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امتحانات کے نئے شیڈول پر کام جاری ہے اور جیسے ہی صورتحال معمول پر آئے گی، نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا جائے گا۔ ادھر کچھ نجی اسکولوں کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ بندش کے دوران آن لائن کلاسز کا سلسلہ جاری رکھنے پر غور کر رہے ہیں تاکہ طلبہ کا وقت ضائع نہ ہو۔