طاہر جمیل: سٹیج ڈرامہ میں فحش پرفارمنس کے الزام پر اداکاروں کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر کے دفتر کی جانب سے ملک تھیٹر میں پیش کیے گئے ڈرامہ "دل لے گئی پنجابن" میں فحش پرفارمنس پر اداکار کرینا جٹ، محبوب مستانہ اور ندیم انجم کو وضاحت کے لیے نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔
نوٹس میں اداکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک روز کے اندر تحریری وضاحت جمع کرائیں۔ ساتھ ہی ملک تھیٹر کے لائسنس ہولڈر کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔