ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

لاہور،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) لاہور ڈیفنس فیز 7 میں تیز رفتار گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں تیز رفتار گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 6 زخمی افراد دم توڑ گئے، تمام افراد کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر ایوی سینا ہسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

 ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ رخسانہ، 4 سالہ عنابیہ، 4 ماہ کا حذیفہ، 27 سالہ محمد حسین، 30 سالہ سجاد، 23 سالہ عائشہ شامل ہیں۔

 حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری، غفلت اور زگ زیگ کے باعث پیش آیا، ڈرائیور کی شناخت افنان شفقت کے نام سے ہوئی، پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور مقدمہ درج کرلیا، پولیس نے حادثہ کا باعث بننے والی گاڑی کو بھی تحویل میں لئے لیا۔ پولیس نے تمام حادثہ کا شکار جاں بحق افراد کو پوسٹ مارٹم کے لیے لاہور کے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا۔ 

 حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق رفاقت علی کے خاندان سے تھا، حادثہ کا شکار بدقسمت خاندان دو گاڑیوں میں سوار تھا۔رفاقت علی اپنی فیملی کے ہمراہ بیٹی کے سسرال ڈی ایچ اے فیز 7 سے واپس جا رہے تھے۔

 دوسری جانب   وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعہ پر گہرے دکھ  اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی۔ غفلت کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم بھی دے دیا ہے۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں وہ برابر کے شریک ہیں۔