ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں پرخطرناک وائرس کے حملے؛ تشویش کی لہردوڑ گئی

attacks Virus in Lahore
کیپشن: Virus in Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ   کی سربراہی میں ڈینگی مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں ڈینگی وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مختلف شہروں میں ڈینگی وائرس پھیل چکا ہے، ڈینگی کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی صحت متاثر ہو رہی ہے۔ڈینگی وائرس کی روک تھام کے لئےصوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ ڈاکٹر اختر ملک  کی سربراہی میں ڈینگی مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہو رہا ہے جس میں اس وائرس پر قابو پانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔  

صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنے دور میں ڈینگی کے خاتمے کے لئےمسلم لیگ ن کے دور سے زیادہے کام کیا ہے، پی ٹی آئی حکومت نے ڈینگی کی روک تھام پر زیادہ توجہ دی ہے۔ چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل ، ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز  ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔

صوبائی وزیرنے کہا کہ حمزہ شہباز شریف کی وزارت اعلیٰ کے دور میں صوبے میں 2 کروڑ 4 لاکھ  جبکہ اس کے مقابلے میں پی ٹی آئی حکومت کے تین ماہ میں 7 کروڑ 92 لاکھ ڈینگی سرویلنس سرگرمیاں ہوئی ہیں ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer