شہری کی حاضر دماغی کام آگئی؛ خوفناک ویڈیو دیکھیں

man tries to get out from under a goods train to change the railway platform,
کیپشن: man under train
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خوفناک حادثات کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر موجود ہیں جن کو صارفین دیکھ کر واقعی ہی چونک چاہتے ہیں کیونکہ ایسے ہولناک واقعات میں موت کے منہ سے واپس آنے کسی معجزے سے کم نہیں۔ ایک ایسی ہی  ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ایک شہری کے اوپر سے ٹرین گزر گئی مگر خوقسمتی سے وہ بچ گیا۔

تفصیلات کےمطابق  زندگی میں کچھ ایسے حادثات بھی انسان کو پیش آتے ہیں جن کو فراموش کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ اکثر سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز دیکھنے کوملتی ہیں جن میں خطروں سے کھیلتے جان سے ہاتھ بھی دھونا پڑتا ہے۔ مشہور  کہاوت ہے کہ 'جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے' اور اس کی حقیقت بھی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھی جاسکتی ہے۔

خوفناک واقعہ کی ویڈیو بھارت کے کسی ریلوے پلیٹ فارم کی ہے،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص ریلوے پلیٹ فارم کو پار کرنے کے لئے جیسے ہی ٹریک پر پہنچا تو ٹرین چل پڑی، حاضر دماغی سے کام لیتے وہ ٹریک پر لیٹ کیا گیا جبکہ وہاں موجود لوگ ورظہ حیرت میں  مبتلا نظر آئے اور خیال کررہے تھے کہ وہ اب نہیں بچے گا،ریلوے ٹرین کو کراس کرنے کی جلدی میں اس کی جان بھی جاسکتی تھی۔

View this post on Instagram

A post shared by ABP News (@abpnewstv)

M .SAJID .KHAN

Content Writer