ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عامر خان کیساتھ تصویر بناتے بچے نے کیا حرکت کی؟ ویڈیو وائرل

Aamir Khan Video viral
کیپشن: Aamir Khan Video
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد ساجد) بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار عامر خان گزشتہ روز اپنی بیٹی کے دفتر کے باہر موجود تھے جہاں ان کو دیکھ کر مداح بے حد خوش ہوا اور تصویر بنانے کی خواہش کی جس پر عامر خان راضی ہوگئے، تصویر بناتے وقت جو واقعہ پیش آیا اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

بالی ووڈ کے سپر سٹار اور مسٹر پرفیکشنسٹ کہلانے والے عامر خان کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، بالی ووڈ کی متعدد سپر ہٹ فلمیں کرچکے ہیں، گزشتہ روز وہ اپنی بیٹی ارا خان کے دفتر کے باہر موجود تھے جہاں ان کے ساتھ دلچسپ واقعہ پیش آیاجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، عامر خان جیسے ہی اپنی گاڑی میں روانہ ہونےلگے تو  ایک خاتون کومداح کو دیکھ کر روک گئے۔خاتون کے ساتھ ان کو کمسن بیٹا بھی موجود تھا۔

ویڈیو میں خاتون نے عامر خان سے درخواست کی کہ اس کے بیٹے کے ساتھ تصاویر بنوالیں، اداکار نے بچے کو اپنی طرف بلایا اور اپنے پاس تصاویر کا پوز بنانا کا کہا، بچہ مسٹر پرفیکشنسٹ کے بلانے پر کھل کھلا کے خوب ہنسا تصاویر بناتے ہوئے بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ پاسکا، عامر خان نے بچے کے کندھے پر تھپکی ماری اور پیار سے اس کے بالوں کو چھویا۔

ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار نے فیس ماسک پہنا ہوا جبکہ سیاہ ٹروزر  اور  پیلےرنگ کی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے، تصاویر بنانے کے بعد عامر خان اپنی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔ ویڈیوکے کیپشن میں لکھا کہ' ارےبچے کو کتنی ہنسی آرہی ہے، عامر خان کا چھوٹا مداح اور ساتھ مسکراتے ایموجیز بنائے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کی تعریف کرتے کمنٹ سیکشن میں ملے جلے تبصروں کا اظہار کیا جبکہ ویڈیو کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپر شیئر کیا۔