اکشے کمار کی نئی فلم ''سوریا ونشی،، نے ایک ہفتے میں کتنا بزنس کیا؟

Indian actor
کیپشن: Akshay kumar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)  روہت شیٹھی کی نئی فلم سوریا ونشی باکس آفس پر چھا گئی ،فلم ایک ہفتے سے باکس آفس پر راج کر رہی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی نئی فلم ''سوریاونشی،، نے باکس آفس پر شاندار اوپننگ کی۔یہ فلم ایک ہفتے کے اندر اندر  120 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہے ۔سوریا ونشی پہلے دن 26.29 کروڑ جمع کرنے میں کامیاب  رہی ۔جمعرات کو بھی فلم 8.30 کروڑ روپے کمائے ۔

 سوریاونشی روہت شیٹی کی پولیس کے حوالے سے چوتھی فلم ہے۔یہ ایک  ہندوستانی فلم ہے جس کی ہدایت کاری روہت شیٹی نے کی اس میں اکشے کمار،کترینہ کیف،جیکی شروف، گلشن گروور نے کام کیا ہے ۔

 ابتدائی طور پراس فلم کو 24 مارچ 2020 کو تھیٹر میں ریلیز  کیا جانا تھا مگر کورونا وبا کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔ کئی مرتبہ التوا کے بعد آخر کا اسے  5نومبر کو ریلیز کیا گیا۔