قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی آبدیدہ ہوگئے

 Hassan Ali come back with better and improved version
کیپشن: Hassan Ali
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد ساجد)متحدہ عرب امارات ہونے والا ٹی 20 ورلڈ کا دوسرا سیمی فائنل گزشتہ روز پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں حسن علی سے کیچ کا ڈراپ ہونا مہنگا ثابت ہوا اور آسٹریلیا نے 5 وکٹوں سے جیت کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

 ٹی 20 ورلڈ کپ کا ہونے والا دوسرا سیمی فائنل گزشتہ روز پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا گیا جس میں قومی کرکٹ ٹیم نے شاندار اننگز کھیلتے ایک اچھا ہدف دیا، آسٹریلیا کی نے ٹارگٹ 19 اوورز میں پورا کیا، اس سنسنی خیز معرکے  میں پاکستانی بولر حسن علی کا آسٹریلوی بلے باز میتھیو ویڈ کا کیچ چھوڑنا میچ کے لیے ایک ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا جو دیکھتے ہی دیکھتے ہی پاکستان ٹیم کی شکست میں بدل گیا۔

میچ کے بعد  سوشل میڈیا پر کچھ  شائقین کرکٹ نے حسن علی پر تنقید کی جبکہ صارفین کی ایک بڑی تعداد حسن کی ماضی میں پیش کی گئی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی حمایت میں سامنے آگئی۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں حسن  علی کو کیچ چھوڑنے کے بعد افسردہ ہی نہیں بلکہ آبدیدہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی کیچ  چھوڑنا نہیں چاہتا، حسن علی کی آنکھوں میں دیکھیں انہیں اندازہ تھا کہ اس نے کیا نقصان کیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer