گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے رہیں گے، وفاقی وزیر نے خبردار کردیا

Gas Load shedding
کیپشن: Stove
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اب دن میں تین بار گیس کی لوڈشیدنگ ہوگی، وفاقی حکومت نے سردیوں کی آمد سے قبل عوام کو بڑے خدشے سے خبردار کردیا ۔

سینیٹ کے اجلاس  میں  وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے خطاب کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ سردیوں کے موسم میں گھریلو صارفین کیلئے ایک دن میں 3مرتبہ گیس فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ صبح کے ناشتے، دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے کے وقت گیس دستیاب ہوگی، ہفتے میں 3 دن گیس فراہمی کی  خبر  درست نہیں ہے۔

حماد اظہر  کہنا تھا کہ  روس کے ساتھ گیس پائپ لائن کے حوالے سے معاملات میں  مزید پیش رفت ہورہی ہے، روس کا ایک وفد چند دن قبل مذاکرات کے بعد پاکستان سے واپس گیا ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ مذاکرات کے نئے دور کیلئے2سے3روز میں روس کا وفد دوبارہ واپس آئے گا۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ آج پاکستان میں28فیصد گھرانوں کو گیس ملتی ہے،70فیصد سے زائد گھرانوں کو آج بھی گیس کی فراہمی نہیں ہوپاتی، گیس بحران کا تعلق ایل این جی سے نہیں ہے۔

وزیرتوانائی کا کہنا تھا کہ گھریلو صارفین کو ترجیحی بنیادوں پر گیس کی فراہمی کی جاتی ہے، کوشش کر رہے ہیں گھریلو صارفین اور صنعتی اداروں دونوں سیکٹرز کو گیس کی فراہمی ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سوئی گیس سیکٹر میں نقصانات کی شرح11فیصد کے قریب رہ گئی ہے، اوگرا شرائط کے مطابق صرف ایک فیصد نقصانات باقی ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر