ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Dollar rate
کیپشن: Dollar rate
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  انٹربینک میں ڈالر پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ڈالر ایک روپے 46 پیسے اضافے سے 175 روپے 65 پیسے کا ہو گیا۔

انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 46 پیسے اضافے سے 175 روپے 65 پیسے کا ہو گیا ہے.انٹر بینک کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 176 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا تھا۔ یاد رہے کہ 26 اکتوبر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 175 روپے 27 پیسے تک گئی تھی جبکہ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 26 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔

 سٹاک مارکیٹ میں  کاروبار کے آغاز پر ہی مندی رہی ، کاروبار شروع ہو ا تو 100 انڈیکس 46 ہزار 348 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 322 پوائنٹس کی کمی ہو گئی اور اب انڈیکس 46 ہزار 25 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔   یا د رہے کہ 26 اکتوبر کو ڈالر 175.27 روپے پر بند ہوا تھا ۔