محمد رضوان کی آئی سی یو میں موجودگی کی تصویر سامنے آگئی

Muhammad Rizwan
کیپشن: Muhammad Rizwan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی آئی سی یو میں موجودگی کی تصویر منظر عام پر آگئی۔

قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر محمد رضوان کی ہسپتال میں موجودگی کی تصویر شیئر کی اور انہیں ہیرو قرار دیا۔ شعیب اختر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ اس شخص نے اپنے ملک کے لیے کھیلا اور اپنا بہترین کھیل پیش کیا، سابق کرکٹر نے بتایا کہ رضوان گزشتہ دو روز ہسپتال میں رہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر نجیب سومرو نے میچ کے بعد کپتان بابر اعظم کے ہمراہ ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل میچ سے قبل پاکستان کے اوپنر بیٹسمین محمد رضوان کو سینے میں انفیکشن کی وجہ سے دو راتیں ہسپتال کے آئی سی یو میں گزاریں اور اس کے بعد وہ ریکور ہو کر  میچ کے لیے فٹ قرار پایا،اس سے رضوان کے عزم ، حوصلے اور ملک کے لیے کھیلنے کے جذبے کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ٹیم ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ رضوان کی صحت کے حوالے سے خبر پبلک نہ کرنے کا فیصلہ ٹیم منیجمنٹ کا تھا،  ٹیم کا مورال ڈاؤن نہ ہو اس وجہ سے کسی کو آگاہ نہ کیا۔

Sughra Afzal

Content Writer