سٹی 42: بڑا منہ بڑی باتیں،لاکھوں روپے کمانے والی ٹک ٹاک سٹار سامنے آگئی ،جس کا دعویٰ ہے کہ اس کا منہ دنیا میں سب سے بڑا ہے، اپنے اسی بڑے منہ کی وجہ سے کس طرح لاکھوں روپے کما رہی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق اس 30سالہ لڑکی کا نام سمانتھا ریمسڈیل ہے جس نے لاک ڈائون لگنے پر تفریح طبع کے لیے ٹک ٹاک پر اکائونٹ بنایا تھا۔ وہ ٹک ٹاک پر اپنی گانے اور اداکاری کی صلاحیتوں سے لوگوں کو متاثر کرنا چاہتی تھی لیکن جلد ہی اس نے محسوس کیا کہ لوگ اس کے گانے اور اداکاری کی بجائے اس کے بڑے منہ سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس احساس کے بعد سمانتھا نے اپنے منہ کو مختلف زاویوں سے کھول کر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانی شروع کر دیں جو بہت وائرل ہونے لگیں۔ اس کی یہ ویڈیوز ایسی مقبول ہوئیں کہ چند ماہ میں اس کے فالوورز کی تعداد 7ہزار 40ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور سمانتھا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ان وائرل ویڈیوز سے ماہانہ لگ بھگ11ہزار پائونڈ(تقریباً 23لاکھ روپے) کما رہی ہے۔
اس کا کہنا تھا کہ ’’ٹک ٹاک مقبول ترین ویڈیوز بنانے والوں کو رقم دیتی ہے۔ اندازاً کمپنی کی طرف سے 1000ویوز پر 2سینٹ دیئے جاتے ہیں۔ میں جو فنی فیس ویڈیوز‘ بناتی ہوں ان پر لاکھوں ویوز آتے ہیں اوراچھی خاصی رقم کماتی ہوں۔ میں اپنی ایک وائرل ویڈیو پر اب تک 15ہزار پائونڈ بھی کما چکی ہوں۔
یاد رہے بھارت میں ایک ٹیچر کو ٹک ٹاک نے لکھ پتی بنادیا ہے،بھارتی ریاست مہارشتڑا کے شہر اورنگ آباد کے ڈرائنگ استاد مہیش کاپسی، جنہیں رواں سال مارچ اپریل سے قبل کوئی جانتا بھی نہ تھا۔ تاہم لاک ڈاؤن کے دوران مہیش کے فن نے انہیں بین الاقوامی طور پر ایک مشہور آرٹسٹ بنا دیا۔
لاک ڈاؤن کے دوران جب مہیش کو ملازمت سے فارغ کیا گیا تو اس وقت ان کی ماہانہ آمدنی 10000 روپے تھی لیکن ملازمت چھوڑنے کے بعد مہیش 80000 روپے ماہانہ کمانے لگے۔
ہوا کچھ یوں کہ ڈرائنگ ٹیچر مہیش لاک ڈاؤن کے دوران فارغ وقت میں ٹک ٹاک پر اپنی ڈرائنگ ویڈیوز اپلوڈ کرنے لگے اور دیکھتے ہی دیکھتے مہیش کی پینٹنگز اتنی مشہور ہوئیں کہ بھارت کے فلمی ستارے بھی پینٹر مہیش کے مداح ہو گئے۔