سٹی 42:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد ہوٹل سے رخصت ہونے کے لیے بلاول کو ڈھونڈتی رہیں مگر وہ انہیں نہیں ملے۔
مریم نواز اور بلاول بھٹو کی چائے پر ملاقات ہوئی،دونوں رہنماؤں نے گارڈن میں آدھا گھنٹہ چہل قدمی بھی کی،بعدازاں ہوٹل سے رخصت ہونے کیلئے مریم نواز بلاول کو ڈھونڈتی رہیں جس کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے۔مریم نواز ویڈیو میں کہہ رہی ہیں کہ بلاول کہاں ہیں؟ میں انہیں خدا حافظ کہنا چاہتی ہوں۔@BBhuttoZardari @MaryamNSharif pic.twitter.com/VbJuIu3MwG
— Muhammad Mairaj (@MairajPpp) November 12, 2020
بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سیٹ ایڈجسمنٹ پر اگر ضرورت پڑی تو بیٹھ کر بات کریں گے، ہماری ملاقات میں پی ڈی ایم پر بات ہوئی ہے، مشترکہ بیانہ پوری پی ڈی ایم کا بیانیہ ہے۔
انہو ں نے مزید کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ ان کا اپنا ہے وہ مسلم لیگ ن کا بیانیہ ہے، اگر اس بیانیہ کی کوئی مکمل طور پر توثیق نہیں کرسکتا تو وہ اس کی مخالفت بھی نہیں کررہا۔ پی ڈی ایم میں مختلف پارٹیز ہیں سب کے منشور میں فرق ہے ایجنڈے میں فرق ہے، جبکہ ہم سب کا بیانیہ کم و بیش ایک جیسا ہی ہے۔ پی ڈی ایم میں ہمارا چند چیزوں پر اتفاق ہے اور وہ رہے گا۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نائب صدر ن لیگ مریم نواز کی چائے کی دعوت پر ہوٹل پہنچے تھے جہاں مریم نواز سمیت لیگی رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔pic.twitter.com/kuxOn1CF14
— Abbasi (@Abbasi20566201) November 11, 2020