لاہور میں فضائی آلودگی کے ڈیرے

لاہور میں فضائی آلودگی کے ڈیرے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: صبح اور شام کے اوقات میں ائیر کوالٹی انڈکس بڑھنے سے حد نگاہ میں کمی کے ساتھ ساتھ آنکھوں میں جلن اور گلے کے امراض میں اضافہ ہو گیا۔

دھوان چھوڑتی گاڑیاں، بھٹے فیکٹریاں لاہورکو مسلسل آلودہ کر رہی ہیں، شام کے اوقات میں شہر کے اندر آلودہ گیسسز کے اخراج سے ائیر کوالٹی انڈکس خطرناک حد تک بڑھنے لگا، مال روڈ، جیل روڈ، علامہ اقبال کے اطراف ایئر کوالٹی انڈکس 270 تک پہنچ گیا جبکہ واہگہ بارڈر کے علاقے ہربنس پورہ، جلو، کرباٹھ کے اطراف 430 سے تجاوز کر گیا۔

آلودگی کے ذریعے ہوا کے ساتھ فضا میں ایک حد تک بلندی پر جا کر رک جاتے جس کی وجہ سے فضا میں گرد بڑھ جاتی ہے اور آلودگی کی وجہ سے حبس میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

 ماہرین کے مطابق بارشوں کے باعث وقتی طور پر ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی مگر بڑھتی ہوئی آلودگی سے سب سے زیادہ موسمیاتی تبدیلیاں  رونما ہو رہی ہیں۔

                           

Shazia Bashir

Content Writer