پرائس کنٹرول اتھارٹی کے قیام کیلئے مسودہ قانون تیار

پرائس کنٹرول اتھارٹی کے قیام کیلئے مسودہ قانون تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) پرائس کنٹرول اتھارٹی کے قیام کے لئے مسودہ قانون تیار کرلیا گیا، مسودے میں گرانفروشی پر سزا اور جرمانے بڑھانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

پنجاب حکومت نے گرانفروشی کے خلاف سخت اقدامات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر چیک اینڈ بیلنس کے لیے اسمبلی سے قانون منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پرائس کنٹرول اتھارٹی کا مسودہ اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ اتھارٹی میں زراعت اور خوراک کے محکموں کے نمائندوں کو شامل کیا جائے گا جبکہ سیاسی شخصیات کو بھی نمائندگی دی جائے گی، اتھارٹی گرانفروشی پر سزا اور جرمانہ کرنے کی مجاز ہوگئی۔

مسودے میں گرانفروشی سے باز نہ آنے پر سخت سزا دینے کی بھی تجویز کی گئی ہے۔ گرانفروشی میں حکومتی اہلکاروں کے ملوث ہونے اور ثابت ہونے پرا نہیں بھی سزا دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کے دورے کا پابند  بنانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔