توہین عدالت پر چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری

 توہین عدالت پر چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے عمل درآمد رپورٹ طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی نے بھکر کی امیر خاتون کی درخواست پر سماعت کی, درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اسکے مرحوم شوہر تاج محمد کی 9 کنال اراضی پر پولیس نے غیر قانونی قبضہ کر کے تھانے کی تعمیر شروع کروا دی ہے، چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر افسران کو داد رسی کے لئے درخواستیں دیں شنوائی نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

عدالت نے اسکی درخواست دادرسی کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوا دی, عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کے درخواست گزار کو سن کر قانون کےمطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا، عدالت کے 13 ستمبر 2018 کےحکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی ۔

درخواستگزار نے استدعا کی کہ حکم عدولی پر چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer