ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈولفن پولیس کی کارروائی، چوری و اغواء کے مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاری گرفتار

ڈولفن پولیس کی کارروائی، چوری و اغواء کے مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاری گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: ڈولفن پولیس کے ترجمان کے مطابق مجاہد اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے چوری اور اغواء کے مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کو شیرا کوٹ اور گلویڑہ ناکے پر مشکوک جانتے ہوئے روکا گیا، جہاں ای پولیس ایپ کے ذریعے کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا گرفتار ملزمان عمران، یٰسین اور اکرم چوری اور اغواء کے مقدمات میں شکر گڑھ، وہاڑی اور چکوال پولیس کو مطلوب تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے لاہور میں روپوش تھے۔بعد ازاں انہیں کارروائی کیلئے تھانہ کاہنہ اور شیرا کوٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ ای پولیس ایپ کی مدد سے بین الاضلاعی ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا رہا ہے۔