رانا آزر: پاکستان کرکٹ بورڈ نے خیبر پختونخواہ چیمپئنز لیگ کی باضابطہ منظوری دے دی، گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کو مقرر کیا گیا ہے۔
جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے پشاور میں کرکٹ کا بڑا میلہ سجے گا جبکہ کے سی ایل کا آغاز 14 اگست سے ہوگا۔ لیگ کا فائنل 23 اگست کو کھیلا جائے گا لیگ میں صوبے کی 6 بڑی ٹیمیں ٹائٹل کیلئے میدان میں اتریں گی جبکہ پاکستان کے اسٹار اور سابق انٹرنیشنل کرکٹرز بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
حکام کے مطابق لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر اور لیگ کمشنر کیلئے بڑے ٹیسٹ کرکٹرز سے رابطے جاری ہیں۔ کے سی ایل نوجوان ٹیلنٹ کیلئے قومی سطح پر خود کو منوانے کا اہم پلیٹ فارم بن گئی ہے پاکستان بھر میں اوپن ٹرائلز کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو ڈرافٹ میں شامل کیا جائے گا جبکہ لیگ کو دنیا بھر میں لائیو براڈکاسٹ بھی کیا جائے گا۔
خیبر پختونخواہ چیمپئنز لیگ کا پیٹرن اِن چیف گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو مقرر کیا گیا ہے۔