ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مری گلاس ٹرین منصوبہ، افسران کی مارکیٹ بیسڈ تنخواہوں اور خصوصی الاؤنسز کی منظوری

مری گلاس ٹرین منصوبہ، افسران کی مارکیٹ بیسڈ تنخواہوں اور خصوصی الاؤنسز کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: مری گلاس ٹرین منصوبےکیلئے افسران کی مارکیٹ بیسڈ تنخواہوں اور خصوصی الاؤنسز کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کے بعد اس منصوبے سے وابستہ اعلیٰ افسران کو لاکھوں روپے ماہانہ پیکجز ملیں گے۔

دستاویزات کے مطابق پراجیکٹ ڈائریکٹر کیلئے 22 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ منظور کی گئی ہے جبکہ چیف انجینئر کو 12 لاکھ روپے ماہانہ ادا کیے جائیں گے۔ اسی طرح ڈائریکٹرز کیلئے 10 لاکھ روپے، ڈپٹی ڈائریکٹر کیلئے 7 لاکھ روپے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیلئے 4 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران کیلئے خصوصی الاؤنسز کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ سفارشات کے تحت ڈیپوٹیشن پر آنے والے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو 7 لاکھ روپے ماہانہ اضافی الاؤنس دیا جائے گا جبکہ چیف انجینئر کیلئے 5 لاکھ روپے ماہانہ الاؤنس تجویز کیا گیا ہے۔

اسی طرح ڈیپوٹیشن پر تعینات ڈائریکٹرز کیلئے ساڑھے 3 لاکھ روپے ماہانہ خصوصی الاؤنس کی سفارشات بھی سامنے آئی ہیں۔

دوسری جانب  محکمہ خزانہ پنجاب نے ان پراجیکٹ الاؤنسز پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق 2018 میں پراجیکٹ الاؤنسز ختم کر دیے گئے تھے جبکہ حکومت نے 2019 میں انسینٹو الاؤنس پالیسی متعارف کروائی تھی۔

Caption