ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات عالمی آئل مارکیٹ پر نمایاں ہونے لگے ہیں، جس کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 0.88 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد قیمت 99 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ اسی طرح برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.62 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 105 ڈالر فی بیرل کی سطح پر جا پہنچی۔

مارکیٹ رپورٹ کے مطابق اماراتی مربن آئل کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں 4.84 فیصد اضافے کے بعد اس کی قیمت 103.6 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی برقرار رہی تو عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہو سکتی ہیں، جس کے اثرات پاکستان سمیت درآمدی تیل پر انحصار کرنے والے ممالک کی معیشت پر بھی پڑ سکتے ہیں۔