ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سمارٹ فون کی پاکستانی مارکیٹ میں نئی اتھل پتھل

سمارٹ فون کی پاکستانی مارکیٹ میں نئی اتھل پتھل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:  سمارٹ فون کی پاکستانی مارکیٹ میں نئی اتھل پتھل نے سب کو حیران کر دیا, ٹیکنالوجی لیڈر کی حیران کن پیش رفت سامنے آئے ہے۔ 
 
گزشتہ ہفتے کے مقبول اسمارٹ فون کی فہرست میں سونی ایکسپیریا، نتھنگ اور سام سنگ کے نئے اسمارٹ فونز نے دھماکے دار انٹری دی ہے۔

ٹاپ ٹرینڈنگ اسمارٹ فونز کی فہرست میں ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے اسمارٹ فون گلیکسی اے 56 نے ایک بار پھر پہلی پوزیشن سنبھال لی۔

گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے:

فہرست کے مطابق پہلی پوزیشن پر سام سنگ گلیکسی اے 56 نے پھر قبضہ جما لیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر شیاؤمی ریڈمی ٹربو 4 پرو موجود ہے۔

سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا تیسرے، سونی ایکسپیریا 1 VII فائیو جی چوتھے، شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو پانچویں، ون پلس 13 ٹی فائیو جی چھٹے اور نتھنگ سی ایم ایف فون 2 پرو فائیو جی ساتویں نمبرپر موجود ہیں۔

ایپل آئی فون 16 پرو میکس آٹھویں، سام سنگ گلیکسی ایف  56 فائیو جی نویں (نئی انٹری) اور 10 ویں نمبر پر موٹورولا ایچ 60 پرو موجود ہیں۔