سٹی 42: سادہ لوح شہریوں کو دوستی کا جھانسا دے کر لوٹنے والا گروہ قانون کے شکنجے میں پھنس گیا
بہاولنگر میں ہنی ٹریپ کے زریعے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ بے نقاب ہوگیا ،ڈی پی او نے نوٹس لے لیا ہنی ٹریپ کرنے والے گروہ کیخلاف مقدمہ درج ہوگیا ،ہنی ٹریپ گروہ میں خواتین اور مرد شامل ہیں
گروہ خواتین کے زریعے معصوم شہریوں کو دوستی کی آڑ میں ٹریپ کرتا تھا، ایف بی آر کے متن کے مطابق گروہ نے17 سالہ طالبعلم کو ہنی ٹریپ کے زریعے ایک جگہ بلایا۔ گروہ نے متاثرہ نوجوان کی خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیوز بناکر بلیک میل کیا تھا،ہنی ٹریپ گروہ نے, 15 لاکھ روپے کا بھتہ مانگا اور 2 لاکھ میں بات طے کرلی ،ملزم خاتون کی 2 لاکھ روپے وصول کرنے اور صلح کے کاغزات پر دستخط کرنے کی ویڈیو کے بعد سکینڈل سامنے آگیا
معروف قانون دان شاکر بخاری نے واقعہ کو سوشل میڈیا پر اجاگر کیا تھا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے واقعہ پر سخت نوٹس لیتے ہوئے قانونی کاروائی کا حکم دیا،پولیس تھانہ اے ڈویژن نے ہنی ٹریپ گروہ کی مرکزی ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ،عوامی و سماجی حلقوں کو ہنی ٹریپ گروہ کے واقعہ پر نوٹس لینے پر ڈی پی او کو خراج تحسین پیش کیا گیا ،ہنی ٹریپ گروہ کئی معصوم شہریوں کو بلیک میلنگ کے زریعے نشانہ بناچکا ہے