سٹی 42: پاکستان،بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز ری شیڈول کرنے پر مشاورت جاری ہے
پی ایس ایل کے انعقادکیلئےپہلے2 میچز ری شیڈول کرنے کی تجویز زیر غور ہے ،پاکستان،بنگلہ دیش کےدرمیان پہلے2 میچز فیصل آباد میں 25 اور 27 مئی کو شیڈول تھے ،فیصل آباد میں دونوں میچز کو ری شیڈول کرکے بیک ٹو بیک کروائے جانے پر غور کیا جا رہا ہے
پاکستان،بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 27 یا 28 مئی کو کرایا جائیگا، ، لاہور میں کھیلے جانیوالے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول کے مطابق ہونگے،پاکستان،بنگلہ دیش کے درمیان لاہور میں پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 30 مئی کو کھیلا جائیگا،دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ یکم جون اور تیسرا3 جون کو کھیلا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App