سٹی 42 : سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
ایک تولہ سونا ایک ہی دن میں10 ہزار 400 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 40 ہزار 500 روپے تک گرگئی ، جبکہ دس گرام سونا 8917 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 91 ہزار 923 روپے تک گرگیا ۔ اس کے علاوہ ایک تولہ چاندی 17 روپے کمی سے 3400 روپے پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 104 ڈالر سستا ہوکر 3221 ڈالر فی اونس تک گرگیا ۔