ملک اشرف : شہری کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیخلاف درخواست،ہائیکورٹ نے درخواست واپس لینے کی بناء پر نمٹادی ۔
جسٹس علی ضیاء باجوہ نے شہری عبدالمتین کی درخواست پر سماعت کی،ایف آئی اے افسران ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ کے ہمراہ پیش ہوئے ، ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ نے بتایا کہ درخواست گزار کو بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے، جس پر درخواست گزار وکیل نے پٹیشن واپس لے لی ، گزشتہ سماعت پر ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز احمد ورک پیش ہوئے تھے۔ عدالت نے ڈائریکٹرایف آئی اے کوجواب سمیت آج طلب کیا تھا ۔