شہزاد خان ابدالی: شہرمیں برائلرمرغی کےگوشت کی قیمت کاتعین نہ ہوسکا،زندہ برائلر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، ایک ہفتے میں زندہ برائلر کاگوشت25 روپے تک مہنگا ہوا۔
لاہور شہر میں زندہ برائلر کی قیمت 393 روپے فی کلوگرام مقرر ہے، انڈوں کی قیمت ایک ہفتے میں 30 روپے فی درجن بڑھی، انڈوں کی سرکاری قیمت 278 روپے فی درجن مقرر ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں انڈے285سے290روپےفی درجن میں فروخت ہورہے ہیں۔