ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے

 مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری : ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے احکامات پر مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلےکردیئے گئے ۔

 ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور، سید ذیشان رضا کی جانب سے انویسٹی گیشن ونگ کی کارکردگی کو مزید مؤثر اور بہتر بنانے کے لیے مختلف تھانہ جات میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

جاری کردہ احکامات کے مطابق:

لیڈی انسپکٹر شازیہ کوثر کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سمن آباد تعینات کیا گیا ہے۔
لیڈی انسپکٹر مصباح حفیظ کو تھانہ ویمن ریس کورس میں انچارج انویسٹی گیشن مقرر کیا گیا ہے۔
انسپکٹر تصدق حسین کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلبرگ تعینات کیا گیا ہے۔
لیڈی انسپکٹر جائبہ خان کو سٹی ڈویژن سے انچارج انویسٹی گیشن فیصل ٹاؤن تعینات کیا گیا ہے۔
سب انسپکٹر ولید علی کو تھانہ فیصل ٹاؤن سے کلوز کر کے انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر بھیج دیا گیا ہے۔
سب انسپکٹر نعیم اللہ کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گارڈن ٹاؤن تعینات کیا گیا ہے۔
تصور اصغر کو تھانہ گارڈن ٹاؤن سے کلوز کر کے انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سب انسپکٹر محمد رضوان کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ کوٹ لکھپت مقرر کیا گیا ہے۔
سب انسپکٹر یاسر بشیر کو تھانہ اچھرہ میں انچارج انویسٹی گیشن تعینات کیا گیا ہے۔
سب انسپکٹر محبوب مصطفی کو تھانہ اچھرہ سے کلوز کر کے انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر بھیجا گیا ہے۔
انسپکٹر ممتاز حسین کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رائیونڈ سٹی تعینات کیا گیا ہے۔
انسپکٹر سرمد صدیق کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ریس کورس مقرر کیا گیا ہے۔
سب انسپکٹر شرافت علی کو تھانہ رائیونڈ سٹی سے کلوز کر کے انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے واضح کیا ہے کہ ان تبادلوں کا مقصد فیلڈ میں انویسٹی گیشن کے نظام کو مزید فعال بنانا اور مقدمات کی تیز تر اور مؤثر تفتیش کو یقینی بنانا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer