ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف بین الاقوامی جریدے نے بھی پاک فوج کی برتری کو تسلیم کر لیا

معروف بین الاقوامی جریدے نے بھی پاک فوج کی برتری کو تسلیم کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 احمد منصور: پاک فوج کی عظیم فتح پر عالمی اعتراف، عالمی سطح پر پاک فوج نے بھارت پر اپنی برتری ثابت کر دی۔

بین الاقوامی جریدے "دی نیشنل انٹرسٹ" نے بھی پاک فوج کی برتری کو تسلیم کر لیا ہے، جو اس تاریخی کامیابی کا عالمی اعتراف ہے، دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق پانچ بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانا پاکستان کی زبردست کامیابی ہے۔ 

پاک فضائیہ نے جے-10سی طیاروں اور PL-15 میزائلوں کی مدد سے بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان پہنچایا، رافیل جیسے جدید بھارتی جنگی طیارے تباہ ہونا بھارت کے لیے ناقابلِ تلافی دھچکا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی دفاعی طاقت اور عسکری حکمت عملی نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا،دشمن کو سبق سکھانا پاک فوج خوب جانتی ہے، اور حالیہ فتح اس کی روشن مثال ہے۔