پی ایس ایل گھر واپس آ رہی ہے۔ باقی سات میچ پاکستان میں ہوں گے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یہ طے ہو چکا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے باقی میچ بہت جلد ہی پاکستان میں ہوں گے۔
البتہ بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان سے جا چکے انٹرنیشنل کھلاڑی باقی میچوں مین شریک نہیں ہو ں گے، ٹیموں کو اپنے مقامی کھلاڑوں کے ساتھ باقی میچ کھیلنا ہوں گے۔
پاکستان سپرلیگ کے منتظم پاکستان کرکٹ بورڈ نے کل انڈیا کے ساتھ جنگ بندی ہونے کے فوراً بعد پاکستان سپر لیگ کے باقی میچ پاکستان مین کروانے کے لئے محنت کرنا شروع کر دی تھی، تمام انتظامات ہو چکے ہیں، البتہ بتایا جا رہا ہے کہ بہت سے انٹرنیشنل کھلاڑی پاکستان بھارت جنگ کی ٹینشن سے بچتے ہوئے اپنے ملکوں مین واپس چلے گئے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ کھلاڑیوں کو پہےل یو اے ای مین چند روز مین پی ایس ایل کے باقی میچ کروانے کے لئے بتایا گیا تھا پھر اگلے ہی دن پاکستان نے فیصلہ کیا کہ میچ غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیئے جائیں۔ میچ ملتوی ہونے کے بعد انٹرنیشنل کھلاڑی اپنے اپنے گھر واپس چلے گئے۔
پی ایس ایل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ باقی سات میچوں مین سے تین اہم میچ سیمی فائنل اور فائنل ہیں۔ ان میچوں میں ٹاپ ٹیموں کو اب سو فیسد مقامی کھلاڑوں پر انحصار کرنا ہو گا۔ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے بغیر ٹیموں کی سٹرنتھ بدل جائے گی اور بعض طاقتور ٹیمیں ممکن ہے کمزور ہو جائیں لیکن یہ صورتحال سب کے لئے ایک یکساں چیلنج ہے۔
یہ بہر حال طے ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے باقی میچ راولپنڈی میں ہوں گے۔
جنگ بندی اعلان کے بعد پی ایس ایل انتظامیہ نے کھلاڑیوں، ہوٹلز اور گراؤنڈ اسٹاف کو بقیہ میچز مکمل کروانے کیلئے ہوم ورک شروع کردیا ہے۔
پی ایس ایل ٹین کا کوئی نیا کوئی شیڈول جاری نہیں کیا گیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ بقیہ میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل ٹیموں کے درمیان 4 گروپ میچز یعنی کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی، لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز اور ملتان سلطان بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچز شامل ہیں۔