ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ صحیفہ جبار نے میک اپ آرٹسٹ کو تھپڑ رسید کردیے؛ ویڈیو دیکھیں

اداکارہ صحیفہ جبار نے میک اپ آرٹسٹ کو تھپڑ رسید کردیے؛ ویڈیو دیکھیں
کیپشن: Saheefa Jabbar slapped makeup artist
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جن کو کافی پذیرائی ملی، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں اداکارہ نے میک اپ آرٹسٹ کو تھپڑ مارے۔

تفصیلات کےمطابق اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے مشہور ڈرامہ سیریل ’لوگ کیا کہیں گے‘ میں مرکزی کردار بنھایا جس کو خوب پسند کیا گیا، دیگر کاسٹ میں فیصل قریشی، اور اعجاز اسلم شامل تھے۔سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے میک اپ آرٹسٹ کو تھپڑ جڑ دیے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کسی شوٹنگ کے دوران میک اپ آرٹسٹ ان کے بال ٹھیک کررہا ہے اس دوران وہ اسے دو تھپڑ مار دیتی ہیں۔صحیفہ کو ویڈیو میں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ اوہ اچھا ویڈیو بن رہی ہیں پھر وہ میک اپ آرٹسٹ کو تھپڑ مارتے ہوئے کہتی ہیں کہ ویڈیو کو روکنا نہیں ہے۔

لیکن اداکارہ نے یہ تھپڑ انہیں کسی بات پر مذاق میں مارے جس پر ان کا میک اپ آرٹسٹ بھی مسکرا دیا۔ اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اسے خوب سراہا جارہا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Jaago TV (@jaago.tv)

M .SAJID .KHAN

Content Writer