پاک فوج کا سربراہ کسے ہونا چاہیے ؟ مریم نواز نے بڑا بیان دےدیا

مریم
کیپشن: Maryam Nawaz
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ  اگر فوج کہتی ہے وہ آئینی حدود میں رہ کر کام کر ے گی تو یہ خوش آئند بات ہے۔ پاک فوج کا سربراہ محترم ہیں ،کسی بےداغ شخصیت کو پاک افواج کا سربراہ بنانا چاہیے۔

نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کو جب تک ادارے سپورٹ کررہے تھے تب تک وہ سراج الدولہ تھے۔جیسے اقتدار جاتا نظر آگیا تو آج کوئی میر صادق کوئی میر جعفر بن گیا۔ عمران خان جعلی ووٹوں سے آئے ہم نے تو پھر بھی آئینی طریقے سے گھر بھیجا ہے۔

مریم نواز نے فوری الیکشن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ  جاری حالات سے نمٹنے کےلیے الیکشن واحد حل ہے۔ مخلوط حکومت مختصر وقت میں فیصلے نہیں کرسکتی۔ عوام سے کہتی ہوں کہ نواز شریف کو دو تہائی اکثریت دیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ  ن اور ش ایک ہی جماعت ہے۔ مران خان نے جاتے جاتے پاکستان کے دیگر ممالک کے تعلقات کو آگ لگائی۔جس شخص نے دوست ممالک کو دشمنی میں دھکیل دیا وہ تو ملک کے لیے خطرناک ہوگا۔جب کسی اناڑی کو لاکر بٹھاتے ہیں تو وہ یہی کرے گا۔

لیگی نائب صدر کا کہنا تھا مہنگائی کا چورن اب نہیں بکے گا۔ لوگ جانتے ہیں مہنگائی آپ کی وجہ سے ہے۔اب ڈالر پر بات کرتے ہیں، پہلے 189 پر ڈالر کا جواب تو دیں۔یہ لوگ اپنی ہی لائی ہوئی مہنگائی کے خلاف پریس کانفرنس کررہے ہیں۔

نیب پر تنقید کرتے ہوئے لیگی نائب صدر نے کہانیب کیس کو جان بوجھ کو لٹکا رہا ہے۔آج بھی سماعت میں وکیل نہیں آئے۔روازانہ کی بنیاد پر شنوائی کی درخواستیں دی جارہی تھیں اب نیب کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔اگر ثبوت ہوتا تو 10ماہ میں وہ عدالت میں پیش کرتے۔

مریم نواز نے کہا شواہد پیش کرنے کی بات آتی ہے تو نیب پتلی گلی سے نکل جاتی ہے۔ نیب کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کریں۔نیب اگر ثبوت نہیں لاسکا تو اسے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔اگر اپ کے پاس میرے خلاف ثبوت نہیں تو عدلیہ نیب کی اس زیادتی کا نوٹس لے۔جسٹس اطہر من اللہ سے درخواست ہے کہ اگر نیب کے پاس ثبوت ہیں تو سزا دیں۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز نے مزید کہا کہ ان کی کارکردگی نہیں ہے اس لئے خط اور سازش کی ضرورت پڑتی ہے۔ عمران خان کی شکل میں پاکستان کے ساتھ سازش ہوئی ۔ عمران خان کے پاس 4سا ل میں 4سکینڈ کی کارکردگی بتانے کےلیے کچھ نہیں ۔کسی کو اجازت نہیں دوں گی کہ اسطرح مریم بنام اسٹیٹ کی آوازیں لگیں۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor