ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پردیس میں دیس کے اہم فیصلوں کااعلان آج ہوگا

پردیس میں دیس کے اہم فیصلوں کااعلان آج ہوگا
کیپشن: Nawaz Sharif,Shehbaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :لندن میں نواز شریف کی قیادت میں ہونے والے اہم اجلاس میں ملکی معیشت کو سنبھالنے کیلئے اہم فیصلوں پر اتفاق کرلیا گیا جس کا اعلان آج ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق اجلاس میں اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا.ن لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی حکمت عملی بنائی جائے، آئینی اصلاحات کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

نواز شریف نے وزیراعظم بننے پر شہباز شریف کو مبارکباد بھی دی۔ انہوں نے ضلعی سطح پر پارٹی کو منظم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنما اور کارکن عوام سے رابطے بڑھائیں۔

نواز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف نے پاکستان کو پستیوں میں دھکیلا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ قائد محمد نوازشریف کی زیرصدارت حتمی فیصلوں کیلئے آج پھر اجلاس ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ملک اور عوام کو بحران سے نکالنے کیلئےحکمت عملی کی منظوری دی جائے گی۔