شہری کی موٹر سائیکل چوری کئے جانے کی ویڈیو سامنے آ  گئی 

bike theft fotage
کیپشن: bike theft fotage
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد بھٹی)شاہدرہ کے علاقے میں شہری  کی موٹرسائیکل چوری  کی فوٹیج سامنے  آ گئی ہے،فوٹیج میں چور کو گلی میں کھڑے ہو کر ریکی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

شاہدرہ کے علاقے میں شہری نعیم کی موٹرسائیکل چوری  کی فوٹیج سامنے  آ گئی ہے۔ملزم موٹرسائیکل کا تالا توڑ کر موٹرسائیکل لے کر فرار ہو گیا۔متاثرہ شہری نعیم نے متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کروا دی تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا

 گزشتہ روز بھی گرین ٹاؤن میں چوروں نے محنت کشوں کے لوڈر رکشے چوری کر لئے تھے ،مین کالج روڈ گرین ٹاؤن سے سے تین چور بیک وقت باآسانی دو رکشوں کا صفایا کر گئےتھے۔ فوٹیج میں چوروں کو رکشے کے لاک توڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔فوٹیج میں بھی واضح ہے کہ چور باآسانی لاک توڑ کر دونوں رکشے چوری کر کے فرار ہو جاتے ہیں۔

   شہر میں بڑھتے ہوئے  جرا ئم کے باعث عوام بہت پریشان ہیں  لیکن بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باوجود قانون کے رکھوالوں نے آنکھیں موند رکھی ہیں ۔لاک ڈاؤن میں بھی چور آزاد گھومنے لگے ہیں اور روز بروز چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے